اشتہاری و مفرور ملزمان کے میڈیا پر آنے پر پابندی کیخلاف صحافی تقسیم

58

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے اشتہاری اور مفرور ملزمان کے میڈیا پر آنے کی پابندی سے متعلق کیس میں 16 درخواست گزار سینئر صحافیوں میں سے 4 کی پٹیشن سے دستبرداری اور 2 کی متفرق درخواستیں واپس لینے کی استدعا منظور کرلی۔ گزشتہ روز 6 صحافیوں کی متفرق درخواستوں پر سماعت کے دوران وکیل نے کہا کہ نسیم زہرہ، زاہد حسین، عاصمہ شیرازی اور سلیم صافی چاہتے ہیں کہ ان کا نام درخواست
گزاروں کی فہرست سے خارج کیا جائے، جس پر عدالتنیپٹیشن سے دستبرداری کی متفرق درخواست منظور کرلی۔ وکیل نے بتایا کہ 2 صحافیوں غریدہ فاروقی اور محمل سرفراز نے بطور پٹیشنر دستبرداری کی متفرق درخواست واپس لینے کی ہدایات دی ہیں، استدعا ہے کہ درخواستیں واپس کی جائیں، دونوں صحافی چاہتے ہیں کہ ان کا نام پٹیشنرز کی لسٹ میں شامل رکھا جائے،عدالت نے یہ استدعا بھی منظورکرلی۔