پاک بحریہ نے اوماڑہ میں  ڈوبنے والی کشتیوں کو بچالیا

43

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان بحریہ کی 35 میرینز پر مشتمل ریسکیو ٹیم نے بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ میں تیز بارش اور ہواکی وجہ سے بندرگاہ کے قریب بڑی تعداد میں لنگر انداز ماہی گیروں کی بہہ جانے اور ڈوبنے والی کشتیوںکو بچا لیا۔ کارروائی ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کی گئی۔