محمد حسین محنتی ودیگر کا وقاص انجم جعفری اور صدیق راٹھور سے اظہار تعزیت

52

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی،جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ اورسیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا نے مرکزی نائب قیم وجمعیت کے سابق ناظم اعلیٰ سید وقاص انجم جعفری کی ہمشیر ہ اور پنچایت کمیٹی جوڑیا بازارکے سابق چیئرمین
حاجی اسماعیل سوناراکی وفات پر گہرے رنج وغم اور دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے جے یوپی کے مرکزی رہنما ڈاکٹرصدیق راٹھور کی اہلیہ کی وفات پربھی دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔