اسپیکر سندھ اسمبلی اثاثہ جات کیس شریک ملزم کاعدالت سے رجوع

39

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زاید اثاثے بنانے کا الزام، شریک ملزم گلزار احمد نے نام ای سی ایل سے خارج کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں گلزار احمد کی درخواست کی سماعت پر عدالت نے
نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔ نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ گلزار احمد کا نام سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا، نیب نے درخواست نہیں دی۔