کورونا ریلیف فیسوں کا اطلاق مارچ سے اکتوبر تک ہوگا،پشاورہائیکورٹ

30

پشاور(اے پی پی)پشاور ہائیکورٹ میں پرائیویٹ اسکول فیسوں سے متعلق کیس کی سماعت قائمقام چیف جسٹس قیصر رشید اور جسٹس ناصر محفوظ پر مشتمل بینچ نے کی۔ ایم ڈی کے پی پی ایس آر اے نے عدالت کوبتایا کہ ریلیف ایکٹ سیکشن 26 کے تحت 6000 ہزار روپے
فیس والے 10 فیصد اور اس سے زیادہ فیس لینے والے اسکول 20 فیصد ریلیف دینگے۔عدالت نے اساتذہ کو تنخواہیں نہ دینے والے اسکولوں کیخلاف کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے اور کہا کہ کوروناریلیف فیسوں کا اطلاق مارچ سے اکتوبر تک ہوگا،نجی تعلیمی ادارے طلبہ اور والدین کو ہراساں نہ کریں۔