آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

122

سڈنی (جسارت نیوز)آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان3 ون ڈے بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کرکٹ گرائونڈ سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم ان دنوں دورہ آسٹریلیا پر ہے اور بھارتی ٹیم اپنے دورہ آسٹریلیا کے دوران3 ون ڈے، 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج سڈنی، دوسرا ون ڈے میچ 29نومبر کو سڈنی میں ہی کھیلا جائے گاجبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 2دسمبر کو آسٹریلوی دارلحکومت کینبرا میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں پر شتمل سیریز کا پہلا میچ 4دسمبر کو کینبرا میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 6دسمبر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 8دسمبر کوسڈنی میں ہی کھیلا جائے گا۔