بابراعظم نے ایشیائی بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا

139

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رنز کی مشین بابراعظم نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تمام ایشیائی بلے بازوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے رنز کے انبار لگا دیے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تمام ایشیائی بلے بازوں میں سبقت حاصل کر لی۔آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بابراعظم ایشیائی بلے بازوں کی فہرست میں 810رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔انہوں نے 13 اننگز میں 81 کی اوسط سے یہ 810 رنز بنا رکھے ہیں۔ بابراعظم کو سب سے زیادہ 8 نصف سنچریاں بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔بھارت کے اگروال 14 اننگز میں 779 رنز کے ساتھ دوسرے اور انجکا رہانے 14 اننگز میں 715 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی 14 اننگز میں 627 رنز کے ساتھ چوتھے اور پاکستانی اوپنر شان مسعود 13 اننگز میں 575 رنز کے ساتھ5ویں نمبر ہیں۔