جونیئر ٹینس ، شعیب اورحامد اسرار سیمی فائنل میں داخل

58

اسلام آباد(جسارت نیوز)آئی ٹی ایف جے 5 جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد شعیب اور حامد اسرار، برطانیہ کے رویے کیگان اور امریکا کے روہن بیلڈے نے اپنے اپنے میچ جیت کر سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا۔ جمعرات کوپی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں بوائز سنگلز کوارٹر فائنل میچوں کے پہلے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے محمد شعیب نے امریکا کیالیگزینڈر کامران کو 7-5، 6-2 سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں برطانیہ کیرائے کیگن نے پاکستان کے ذالان خان کو 6-3، 6-3 سے ہرا دیا۔ تیسرے میچ میں پاکستان کے حامد اسرار نے امریکا کے سدھارتھا لامہ کو 6-1، 6-3 سے مات دی۔ چوتھے میچ میں امریکا کے روہن بیلڈے پاکستان کے احمد کامل کو 6-0، 6-0 سے ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ بوائز ڈبلز کوارٹرز فائنل مقابلوں کے پہلے میچ میں پاکستان کے ذالان خان سمیع زیب خان نے ہم وطن کھلاڑی صائم چوہدری حامد اسرار کو 6-3، 6-3 سے ہرا دیا۔ امریکاکیروہن بیلڈی اور الیگزنڈر کارمان نے نیپال کے آریان گیری اور اور امریکہ کیسدھارتھا لامہ کو 6-4، 7-5 سے شکست دی۔ نیپال کے آراو ثمرت ہدا اوراکی زوبین راوت نے پاکستان کے عبداللہ اوراحمد نیل قریشی کو 6-2، 6-2 سے مات دی۔ برطانیہ کیرائے کیگن اور جاپان کیاوئی اوکا نے پاکستان کے احمد کامل اورمحمد شعیب 6-2، 6-1 کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔گرلز سنگلز کوارٹر فائنل مقابلوں میں روس کی ایکٹیرینا سووروا نے پاکستان کی شیزہ ساجد کو 6-0، 6-2 سے ہرا دیا۔