سان پائولو فٹبال اسٹیڈیم ڈیاگو میراڈونا سے منسوب کرنے کی تجویز

61

نیپلس(جسارت نیوز) اٹلی کے شہرنیپلز کے میئر لوئیگی ڈی میجسٹرس نے شہر کے سان پاولو فٹ بال ا سٹیڈیم کو ارجنٹائن کے فٹبالر ڈیاگو میراڈونا سے منسوب کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہویے انہوں نے کہا کہ ڈیاگو نے اپنی ذہانت سے ہمارے لوگوں کے دل جیتے۔انہوں نے کہا کہ ڈیاگو، نیپولین اور ارجنٹائن! آپ نے ہمیں خوشی اور مسرت دی، نیپلز آپ سے محبت کرتا ہے۔ واضح رہے کہ میراڈونا بدھ کو 60 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔