چیمپینز لیگ، اٹلانٹا، ریال میڈرڈ اور بائرن میونخ کی فتح

61

لندن (جسارت نیوز)چیمپینز لیگ فٹبال میں اٹلانٹا نے لیور پول کو اور ریال میڈرڈ نے انٹرمیلان کو ہرا دیا۔ جبکہ بائرن میونخ نے سالزبرگ کے خلاف ایک کے مقابلے میں3 گول سے کامیابی حاصل کی۔چیمپینز لیگ گروپ ڈی کے میچ میں لیورپول اور اٹلانٹا کے درمیان میچ پہلے ہاف میں بغیر گول کے برابر رہا، لیکن دوسرے ہاف میں اٹلانٹا نے صرف4 منٹ میں 2 گول داغ دیے۔ اٹلانٹا نے2-0 سے میچ جیت لیا۔گروپ بی کے ایک میچ میں ریال میڈرڈ نے انٹر میلان کو شکست سے دو چار کیا۔7ویں منٹ میں پنالٹی پر برتری حاصل کی۔ دوسرے ہاف میں اون گول کی بدولت اسکور2-0 ہو گیا۔ایک اور میچ میں بائرن میونخ نے سالزبرگ کو آئوٹ کلاس کر دیا۔ بائرن نے 42ویں منٹ میں برتری حاصل کی اور دوسرے ہاف میں مزید 2گول داغ دیے، میچ میں سالزبرگ ایک ہی گول بنا سکی۔