حیدرآبادآباد(پ ر)تنظیم اساتذہ پاکستان خواتین ونگ کی مرکزی صدر ساجدہ ظفر، جنرل سیکرٹری حلیمہ سعدیہ، مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت عفت شاہد نے اپنے مشترکہ بیان میں تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ کے صدر پروفیسر نصراللہ لغاری سے ان کے والد عبد الجبار عابد لغاری کی وفات پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عابد لغاری ایک مایہ ناز عالم دین مترجم قرآن دانشور پروفیسر اور شاعر تھے ان کی وفات سے ملک ایک عظیم سرمایہ علم سے محروم ہو گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین