ٹھٹھہ، سید اعجاز علی شاہ شیرازی کی کورونا کی دوسری رپورٹ بھی مثبت آگئی

66

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ سندھ کے صوبائی مشیر سید اعجاز علی شاہ شیرازی کی کورونا کی دوسری رپورٹ بھی مثبت آگئی، آغا خان اسپتال منتقل، عوام سے دعا کی اپیل ہے، فرزند اعجاز شاہ شیرازی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر سید اعجاز علی شاہ شیرازی کی کورونا کی دوسری رپورٹ بھی مثبت آگئی ہے اور انہیں آغا خان اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ان کے فرزند اور رکن صوبائی اسمبلی سید ریاض شاہ شیرازی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سید اعجاز شاہ شیرازی گزشتہ 20 روز سے ضیاء الدین اسپتال میں رہے جہاں ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوگئی تو انہیں آغا خان اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ کورونا کی پہلے ایک رپورٹ مثبت آئی تھی اور اب دوسری رپورٹ بھی مثبت آگئی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے والد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔