لسبیلہ ،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سے بیٹی  کے انتقال پر اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری

46

لسبیلہ(نمائندہ جسارت)جھالاوان ہاوس کراچی میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثنااللہ خان زہری کی صاحبزادی کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ جھالاوان ہائوس کراچی میں سابق وزیراعلیٰ و گورنر نواب ذوالفقار علی خان مگسی،وزیر بلدیات بلوچستان سردار محمد صالح بھوتانی،جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغور حیدری ،میر عبدالکریم نوشیروانی ،میر عاصم کرد گیلو،جنرل( ر) عبدالقادر بلوچ حاجی میر علی نواز زہری،سعادت انور قمبرانی ، میر اکبر قنبرانی ، میر عبدالرحمن زہری ،علی حسن زہری، ترجمان لسبیلہ سول سوسائٹی کے امان اللہ لاسی،شفیق احمد لاسی و دیگر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے معززین شخصیات نے نواب ثنا اللہ خان زہری سے ان کی صاحبزادی کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کیلیے دعاکی۔