کشمور،زمینی تنازع پر سولنگی برادری میں تصادم ، ایک جاں بحق،2 زخمی

60

کشمور(نمائندہ جسارت)بڈانی تھانہ کی حدود میں زمین کے تنازع پر سولنگی برادری میں تصادم۔ فائرنگ سے 40 سالہ لیاقت سولنگی جاںبحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو بخشاپور اسپتال منتقل کر دیا۔