جیکب آباد، بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو عمر قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا

74

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد کی ماڈل کرمنل ٹرائل نے چار سالہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو عمر قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی۔ جیکب آباد کی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کے جج ذوالفقار شیخ کی عدالت نے ذیادتی کیس میں جرم ثابت ہونے پر گل محمد بھٹو کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میںچھے ماہ مزید قید کاٹنا ہوگی۔ یاد رہے کہ تھانہ مبارکپور کی حدود میں ملزم گل بھٹو 23 نے اکتوبر 2017ء کو چار سالہ مہرین بھٹو کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزم کو پولیس نے گرفتار کر کے 4 سالہ مہرین بھٹو کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔