نیشنل ہائی وے موٹر وے پولیس بیٹ 5 میہڑ کے قیام کے حوالے سے تقریب

66

میہڑ (نمائندہ جسارت) نیشنل ہائی وے موٹر وے پولیس بیٹ 5 میہڑ 26 نومبر 1997ء میں ارض پاک میں نیشنل ہائی وے موٹر وے پولیس کا قیام عمل میں آیا تھا۔ اس سلسلے میں بیٹ 5 میہڑ میں سادہ پروقار تقریب منعقد کی جس میں ڈی ایس پی قمر الزمان کھوسو، انسپکٹر ایڈمن آفیسر عبدالصمد ابڑو، انسپکٹر آپریشن سعید اللہ مگسی اور اسٹاف نے میہڑ ٹول پلازہ پر روڈ استعمال کرنے والوں کو پھولوں کے تحائف اور نیک خواہشات کے کارڈ دیے، فلیگ مارچ کیا اور کیک کاٹا۔