حیدرآباد،مختلف جماعتوں کا مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج

28

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) مختلف افراد کی جانب سے مطالبات کے حق میں حیدر آباد پریس کلب کے سامنے الگ الگ احتجاجی مظاہرے کیے گئے، دادو کے رہائشی کامریڈ انور پنہور نے زمین پر قبضے کی کوشش کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ بااثر افراد کیخلاف کارروائی کرکے انصاف فراہم کیا جائے، گوٹھ رام چند کے رہائشی رام چند ولد سمہیرو کولہی نے بااثر افراد کی جانب سے سرکاری زمین پر زبردستی قبضہ کرنے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کنری کی نبی سرواہ کے نام سے ریلوے کی 13 ایکٹر سے زائد زمین پر ہمارا گوٹھ آباد ہے، جس میں وہ رہائشی پذیر ہیں جبکہ بااثر افراد نے اس پر قبضہ کرکے اس کو بے دخل کردیا ہے۔ مٹیاری اڈیرو لال اسٹیشن کے رہائشی جھونی جیالی گوو عرف اشوک چند نے پارٹی قیادت کی جانب سے مسلسل نظر انداز کیے جانے اور بچوں کو سرکاری ملازمت نہ دینے کیخلاف پریس کلب کے سامنے جاری رکھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی کا بنیادی کارکن ہے، اس کی ذوالفقار علی بھٹو، نصرت بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے ہمراہ تصاویر تک موجود ہیں لیکن پارٹی کی جانب سے اس کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ انہوں نے چیئرمین بلاول زرداری سے اپیل کی کہ اس کے بیٹے کو سرکاری ملازمت دی جائے۔