ڈگری، نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی

31

ڈگری (نمائندہ جسارت) ڈگری کے نواحی گاوں دیہہ 176 میں نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر درخت سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ ڈگری کے نواحی گائوں دیہہ 176 میں نہال چند ولد بیجل میگھواڑ نے گلے میں پھندا ڈال کر درخت سے جھول کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ اطلاع ملنے پر ڈگری پولیس نے لاش تعلقہ اسپتال ڈگری پہنچائی جبکہ متوفی کے قریبی عزیروں کے مطابق خودکشی کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ دوسری جانب بتایا جاتا ہے کہ قرض کی وجہ سے متوفی پریشانی کا شکار تھا۔ متوفی چار بچوں کا باپ تھا اور حیدر آباد میں مزدوری کرتا تھا۔ ڈگری پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں، شراب کی دو بھٹیوں پر چھاپے، دو افراد گرفتار۔ ایس ایچ او ڈگری آفتاب رند کی سربراہی میں ڈگری پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے بائی پاس کے قریب واقعہ دو شراب کی بھٹیوں پر چھاپے مارکر پنھوں میگھواڑ کو گرفتار کرکے اس قبضے سے 12 سو لیٹر غیر تیار شدہ شراب اور 15 لیٹر تیار دیسی شراب برآمد کرلی۔ جبکہ مذکورہ گوٹھ میں ہی ڈیارام میگھواڑ کی بھٹی پر چھاپا مار کر 12 سو لیٹر غیر تیار شدہ شراب برآمد کرکے دونوں ملزمان کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کو لاک اپ کردیا۔