پنگریو، زمیندار اصغر آرائیں پر بھیل برادری کے افراد نے حملہ کرکے زخمی کردیا

31

پنگریو (نمائندہ جسارت) نواحی گائوں خیر دین آرائیں میں اپنی زرعی زمین پر کام کرنے والے زمیندار اصغر آرائیں پر بھیل برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے حملہ کردیا، حملے میں اصغر آرائیں کلہاڑیوں کے وار کے باعث شدید زخمی ہوگیا، اسے صحت مرکز پنگریو منتقل کیا گیا، جہاں پر ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد اسے انڈس اسپتال بدین ریفر کردیا گیا۔ پنگریو تھانے میں واقعہ کی این سی ببر بھیل، جانی بھیل اور رمیش بھیل کیخلاف درج کرلی گئی ہے، تاہم آرائیں برادری نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی اور ملزمان انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔