یدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پروفیسر حکیم الدین شیخ 85 سال کی عمر میں رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے مرحوم اراکین جماعت اسلامی عبدالمجید شیخ، عادل شیخ اور عمران شیخ کے والد تھے، مرحوم کی نماز جنازہ عثمانیہ مسجد عثمان آباد گئوشالہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سندھ عبدالوحید قریشی، امیر ضلع عقیل احمد خان، سابق امیر حافظ طاہر مجید، عزیز اقارب کے علاوہ بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔