علماء مشائخ فیڈریشن آج ملک بھر میں یوم تقدس وتحفظ مساجدو مزارات کے طور پر منائے گی

45

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کے علماء و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان آج ملک بھر میں یوم تقدس وتحفظ مساجدو مزارات کے طور پر منائے گی۔ علماء و مشائخ فیڈریشن پاکستان کے اعلامیے کے مطابق فیڈریشن کے چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بیھج پیر جٹا کی اپیل پر 27 نومبر جمعہ کے روز ملک بھر میں سکھر اور دیگر شہروں میں تجاوزات کی آڑ میں مساجد شہید کرنے کے اقدامات اور محکمہ اوقاف سندھ کی جانب سے کورونا کی آڑ میں درگاہوں اور خانقاہوں کی بندش کیخلاف یوم تقدس و تحفظ مساجدو مزارات منایا جائے گا۔ اس موقع پر احتجاج اور جمعہ کے خطبات میں مساجد و درگاہوں کے تقدس و تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے حکومتی اقدامات کی سخت مذمت کی جائے گی۔