لاہور (آن لائن) تحریک انصا ف کے سینئر رہنما ہمایوں اختر نے کہا ہے کہ مریم نواز پی ڈی ایم کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں، کورونا کی شدید لہر کے باوجود اپوزیشن لوگوں کو اپنی سیاست کا ایندھن بنارہی ہے ۔ پارٹی کے سینئر رہنماﺅں سے ملاقات او رصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اخترخان نے کہاکہ اپوزیشن یہ دعوے کررہی ہے کہ حکومت کی ٹانگیںکانپ رہی ہیں لیکن ہم انہیں گلگت بلتستان میں شکست دے کر وہاں سے نکلے ہیں، اپوزیشن کے پاس عوام کے نام پرسیاست کرنے کوئی ایجنڈا نہیں اور سب جماعتیں اپنے اپنے مفادات کی پٹڑی پر چل رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ پی ڈی ایم کی ساری کوششوں کا فائدہ مریم نواز باہر جانے کی صورت میں اٹھاناچاہتی ہیں ،20ستمبر کو یہ کہا جاتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سیاست میں کسی طرح کی مداخلت نہ کرے اور اگلے ہی لمحے یہ کہا جاتا ہے کہ ہم بات کرنے کے لیے تیار ہیں ۔