ملتان( آن لائن) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے جلسوں اور احتجاج کو روکنے کے لیے رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے،کورونا کے بہانے ڈرامہ ہیں، حکومت سے مذاکرات کرے، میڈیا سے گفتگو کرتے
ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کسی کے جنازے پر سیاست نہیں بلکہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔جن لوگوں کا کورونا مثبت آیا کیا حکومت کے پاس ان لوگوں کا ڈیٹا ہے جو جلسوں میں متاثر ہوئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پروپیگنڈا کر رہی ہے جس کے دعوں میں کوئی صداقت نہیں۔ حکومت کو کورونا کے معاملے میں حزب اختلاف سے مشاورت کرنی چاہیے۔