سب سے زیادہ مہنگائی سندھ حکومت نے کررکھی ہے، اسد عمر

152

گھوٹکی : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ مہنگائی سندھ حکومت نے کررکھی ہے،سندھ کے کسی ادارے سے ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نےکہاکہ سندھ حکومت نے جزائرپرخود معاہدہ کیا، سندھ حکومت نے جزائرپرخوب سیاست کی،پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کے حوالے سے کوئی پلان نہیں۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ  گھوٹکی کے لوگوں کوان کا حق نہیں دیا گیا، کراچی کی طرح دیگراضلاع کیلئے پیکج ترتیب دے رہے ہیں، سندھ کے نام پر ووٹ لینے والوں نےصوبے کے لیے کچھ نہیں کیا۔