بختاور کی منگی میں بلاول کی شرکت مشکوک

172

کورونا میں مبتلا چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی بختاور بھٹو کی منگنی میں شرکت مشکوک ہے جب کہ آصف زرداری کی  تقریب میں شرکت کا امکان ہے۔

پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے نجی ٹی وی گفتگو میں بتایا کہ بختاور کی منگنی کی تقریب تقریباً گھرکےلوگوں تک ہی محدود ہوگئی ہے،منگنی میں بلاول کی شرکت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی ،بلاول ڈاکٹرز کی ہدایت کےمطابق ہی تقریب میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ آصف زردراری کی طبیعت کافی خراب تھی تاہم اب وہ بہتر محسوس کررہے ہیں ممکن ہے آصف زرداری کچھ دیر کیلیے بختاورکی منگنی میں شرکت کریں گے۔

 شہلارضا نے کہا کہ میں منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کروں گی، بختاور کو سیاست میں دلچسپی نہیں ہے وہ گھریلو معاملات میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

دوسری جانب بختاور بھٹو کی منگنی کے موقع پر بلاول ہاؤس میں تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، تقریب میں شرکت کے لیے آنے والے مہمانوں کو کورونا منفی رپورٹ ساتھ لانے کا کہا گیا ہے۔

بلاول ہاؤس کے اطراف سیکورٹی کو سخت کرکے سڑکوں کی صفائی کا کام کیا جارہا ہے، شہری انتظامیہ اور سندھ حکومت نے بلاول ہاؤس آنے والے راستوں کی صفائی ستھرائی کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

واضح رہے بلاول بھٹوکورونا میں مبتلا ہوئے ہیں تاہم ان کی طبیعت بہتر ہے، کورونا مثبت آنے پر بلاول نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔