کورونا کی ساخت اور علامات تبدیل ہونے کا انکشاف

265

پاکستان ڈاکٹر شازلی منظور نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کی علامات، ساخت اور شکل میں تبدیلیاں ہوئی ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں انہوں نے بتایا کہ وبا کی دوسری لہر کے دوران کورونا اپنی علامات تبدیل کررہا ہے جس سے نئی علامات کا معلوم نہیں ہوتا جب کہ کورونا اپنی شکل اور ساخت بھی تبدیل کررہا ہے اور اسی وجہ سے نئی علامات کا بھی پتہ نہیں چل رہا۔

ڈاکٹر شازلی نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر سے ہر عمر کا شخص متاثر ہو رہا ہے عمر کے حوالے کوئی تخصیص نہیں ہے دوسری لہر پہلے سے زیادہ خطرناک ہے جس سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ہرممکن احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی لہر میں کورونا سے متاثرہ افراد 2 روز میں بھی ٹھیک ہوجاتے تھے لیکن دوسری لہر میں لوگ 12 دن تک متاثر رہے، وبا سے بچنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے ورنہ مزید تباہی ہو گی۔