یہ اس دور کی بات ہے جب انسان روز مرہ کے معمولات انجام دینے کیلئے پتھروں کا استعمال کرتے تھے اور اُس وقت تہذیب و تمدن کے اصولوں کا کوئی وجود نہیں تھا۔ ہم آج قدیم یورپ کی بات کریں گے۔ اُس وقت جب انسانی تاریخ کو محفوظ کرنے کا رواج دور دور تک نہیں تھا۔
پیچھے سے کیے گئے بڑے پیمانے پر حملے کا شکار اور بعض اوقات جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے گئے ایک قدیم یورپین گاؤں کے باشندوں کی باقیات اس بات کا ثبوت ہیں کہ قدیم یورپ ایک پُر تشدد مقام تھا۔
دریافت شدہ باشندوں کی ہڈیوں کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے قدیم یورپ میں 1،500 سال قبل رومن سلطنت کے خاتمے کے بعد قتل عام کیا گیا تھا جبکہ کہ رومیوں کے آنے سے کئی صدیوں پہلے بھی اسپین میں پُرتشدد قتل عام کیا گیا جس میں بڑے پیمانے پر لوگوں کو جان سے مار کر اُن کی لاشوں کا مُثلہ بنایا گیا۔