فرانس میں گستاخِ رسولؐ کا قتل، مزید 4 طلباء گرفتار

241

فرانس میں نبی اکرمؐ کی شان میں گستاخی کرنے والے ہائی اسکول کے استاد سیموئل پیٹی کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں مزید چار طلبا کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چاروں طلباء میں سے تین پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر گستاخِ رسول کو قتل کرنے والے طالبِ علم کو مذکورہ پروفیسر کی نشاندہی کی تھی۔

اس سے قبل رواں مہینے کے اوائل میں تین دیگر شاگردوں کو بھی گستاخِ رسول کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ملعون گستاخِ رسول سیموئل پیٹی نے اپنی کلاس میں طلباء کو آزادی اظہار خیال کی آڑ میں خاتم انبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخانہ خاکے دکھائے تھے۔ حضرت محمد the کے کارٹون دکھائے تھے۔