اپوزیشن کی تحریک سے عوام اورمعیشت کا نقصان ہوگا، وزیر اعظم

150

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک سے عوام اورمعیشت کا نقصان ہوگا، اپوزیشن کی تحریک عوام دشمنی پر مبنی ہے۔

عمران خان نے کہاکہ اپوزیشن کی تحریک سے حکومت کا کوئی نقصان نہیں ہوگا، پی ڈی ایم کو موجودہ حالات میں جلسے بند کردینے چاہئیں، ذاتی مفادات کی وجہ سے اپوزیشن کو عوام کی فکرنہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم  جتنے مرضی جلسے کرلیں این آراو نہیں ملے گا، کورونا خطرناک حد تک پھیل رہاہے،احتیاط ضروری ہے، ایس اوپیزپرہرصورت عملدرآمد کرایا جائے، مہنگائی میں مزید کمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔