آسٹریلیا میں ہیٹ ویو، پارہ 44 ڈگری تک پہنچ گیا

141

آسٹریلیا کے جنوبی اورمشرقی حصوں میں ہیٹ ویو کا خطرہ بڑھ گیا، ایڈیلیڈ کے شمالی حصے میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔

نیو ساؤتھ ویلز،وکٹوریا اورساؤتھ آسٹریلیا میں گرمی کی شدت بڑھ گئی۔ آسٹریلیا کے جنوبی اورمشرقی حصوں میں ہیٹ ویو کا خطرہ ہے۔

ہیٹ ویو کے اثرات ساؤتھ آسٹریلیا،وکٹوریا اورنیوساؤتھ ویلزمیں زیادہ نظرآئیں گے۔ ایڈیلیڈ کے شمالی حصے میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا جب کہ کوئنزلینڈ کے ایک علاقے میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

آسٹریلیا کا شمار دنیا کا گرم ترین خطے میں ہوتا ہے جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔آسٹریلیا میں کورونا نہ ہونے کے برابر ہے اور وبا پر قابو پانے کے بعد آسٹریلیا میں آج سے شائقین کرکٹ کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں۔

کئی ماہ کے بعد شائقین کو کورونا وبا میں پہلی بار اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی گئی ہے۔سڈنی کے تاریخی اسٹیڈیم میں ہزاروں افراد آسٹریلیا اور بھارت کا میچ دیکھنے کے لیے موجود ہیں۔