بھارتی مگ طیارہ سمندر میں غرق

178

بھارتی بحریہ کا مگ 29 طیارہ سمندر میں گرِ کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مگ 29 طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ حادثے کا شکار ہوکر بحیرہ عرب میں جا گرا۔طیارے میں سوار 2 پائلٹس میں سے ایک کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جب کہ دوسرے کی تلاش جاری ہے اور گئی گھنٹوں کے سرچ آپریشن کے باوجود اسے تاحال تلاش نہیں کیا جا سکا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تباہ ہونے والا طیارہ بھارتی بحریہ کا تھا اور اس نے طیارہ بردار بحری بیڑے وکرامادیتا  سے 26 نومبر کو شام 5 بجے اڑان بھری تھی۔

دوران پرواز طیارہ حادثے کا شکار ہو کر سمندر میں جاگرا جس میں لاپتہ کمانڈر نشانت سنگھ کی تلاش جاری ہے۔

رواں سال کا یہ تیسرا مگ طیارہ  ہے جو حادثے کا شکار ہوا۔جب کہ  ایک سال کے دوران 10 لڑاکا طیارے مختلف حادثات و واقعات میں تباہ ہوئے ہیں۔