کراچی: ڈکیتی کی بڑی واردات ناکام، 5 ملزمان ہلاک

154

کراچی میں پولیس نے ڈکیتی کی بڑی واردات کو ناکام بناتے ہوئے 5 ملزمان کو ہلاک کردیا.

پولیس کے مطابق ڈبل کیبن گاڑی میں آنے والے ملزمان خالی بنگلے میں ڈکیتی کے لیے داخل ہوئے، پولیس نے اطلاع ملنے پر بنگلے کا گھرائو کیا جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جوابی کارروائی میں پانچوں ملزمان مارے گئے اور ملزمان کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہیں.

پولیس کا کہنا ہے کہ  ڈکیت گینگ بنگلوں میں وارداتیں کرتا تھا اور ملزمان آج بھی بنگلے میں واردات کے لئے داخل ہوئے تھے جبکہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا.

ملزمان کے زیر استعمال گاڑی کو پولیس نے تحویل میں لے لیا جس پر (attorney at law) کی نمبر پلیٹ لگی ہے.