کراچی: پاکستان اسٹیل انتظامیہ نے 4544 ملازمین کو فارغ کردیا ہے اور ان تمام ملازمین کے لیٹرز ان کے رہائشی پتوں پر ارسال کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
ترجمان پاکستان اسٹیل نے کہا ہے کہ انتظامیہ پاکستان اسٹیل نے ملازمتوں کی مندرجہ ذیل اقسام کے ملازمین کی ملازمت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی ملازمت فوری طور پر ختم کردی گئیں ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ تمام ملازمین جوکہ گروپ دو تا چار، جونیئر آفیسرزکو فارگ کردیا گیاہے،جبکہ اسٹیل مل کے اسکول و کالجز کے اساتذہ لیکچررز،اسکولوں اور کالجوں کا غیر تدریسی عملہ، ڈرائیورز،فائر مین،فائر ٹینڈر آپریٹرز، صحت عامہ کے اسٹاف،سیکورٹی گارڈز/چوکیدار،مالی/ ہیڈ مالیز،پیرا میڈیکل اسٹاف، باورچی/ بیئررز/ ویٹر، ہیڈ باورچی،آفس اسٹاف اورفنانس ڈائریکٹوریٹ کےتمام محکموں کےکارکنان،اے اینڈ پی ڈائریکٹوریٹ اوراے اینڈ پی ڈیپارٹمنٹ کےملازمین کوضرورت کے تحت ملازمتوں پر برقرار رکھا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ٹ، فنانس ڈائریکٹوریٹ کے جونیئر افسران،(تمام محکموں) کارپوریٹ سیکریٹریٹ، سی پی اینڈ آئی، آئی ایس ایم ڈی، لا ڈپارٹمنٹ، سیکیورٹی اور اے اینڈ پی ڈپارٹمنٹ کو ضرورت کے تحت ملازمتوں پر برقرار رکھا گیا ہے۔
سی ای او سیکریٹریٹ، اسٹیل مل اسپتال، ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ، پروفیشنل ڈگری ہولڈرز، سی ڈی بی، پروٹول اور زونل آفس اسلام آباد سمیت لازمی سروس کے محکمہ جات میں تعینات ملازمین کو برقرار رکھا گیا ہے۔
ترجمان پاکستان اسٹیل نے کہا کہ فارغ کئے گئے ملازمین کے انفرادی خط تمام ملازمین کو محکمہ ڈاک کی رجسٹرڈ پوسٹ کے ذریعے بھیجے جارہے ہیں۔
دوسری جانب ادارے سے فارغ کئے جانے کی اطلاع ملتے ہیں تمام ملازمین اور ٹریڈ یونینز میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی اور ملازمین میں اشتعال پھیل گیا۔