نیب کی چوہدری سوگز ملز کے خلاف تحقیقات شروع

118

قومی احتساب بیورو (نیب) نے شریف خاندان کی چوہدری سوگز ملز کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔

نیب لاہور کے مطابق چوہدری شوگر ملز میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور دیگر کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا۔

نیب اعلامیہ کے مطابق تحقیقات اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت شروع کی گئی ہیں۔ تحقیقات پنجاب میں واقع چوہدری شوگر ملز کے خلاف جاری ہیں۔

نیب کا کہنا ہے کہ چوہدری شوگر ملز شریف خاندان کی ملکیت ہے۔ نیب نے ابو ظبی اور دبئی میں واقع دفاتر کو نوٹس ارسال کردیے۔

نیب لاہور نے چوہدری شوگر ملز مالکان کو تحقیقات میں تحریری بیان پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ نیب نے مالکان کو 7 دسمبر کو تحریری جواب سمیت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔