شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

72

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے قائد حزب اختلاف شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پررہا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا.

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اپوزیشن لیڈرشہبازشریف اور حمزہ شہباز کو 5 روز کیلئے پیرول پر رہائی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اور دونوں رہنمائوں کو ڈھائی بجے رہا کردیا جائے گا.

جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق شہبازشریف اور ان کے بیٹے حمزہ کی پیرول پررہائی 27 نومبرسے یکم دسمبرتک ہوگی اور دونوں کو کچھ دیر بعد کوٹ لکھپت جیل لاہور سے رہا کردیا جائے گا.

یاد رہے کہ گذشتہ روز پنجاب کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے 5 روز کے لیے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی منظوری دی تھی، کابینہ منظوری کے بعد سمری کو وزیراعلی پنجاب کو ارسال کی گئی تھی.

واضح رہے کہ چند روز قبل شریف برادران کی والدہ شمیم بیگم 90 برس کی عمر میں لندن میں انتقال کرگئیں تھیں، وہ اپنے بیٹے میاں نواز شریف کے پاس رہائش پذیر تھی.