‘جماعت اسلامی کو جلسے کی اجازت دی گئی، ہماری گرفتاریاں ہو رہی ہیں’

169

پیپلزپارٹی کے وائس چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی کو جلسے کا اجازت نامہ دیا گیا، اور پولیس کارکنوں کو گرفتار کررہی ہے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ  اجازت نہ ملنے کے باوجود جلسہ بہرصورت ہوگا ہمیں نہ سیکھائیں کیا ٹھیک ہے اور کیا غلط ہم نے جہاں جلسہ نہیں کیا وہاں کورونا کیسے پھیلا۔

انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی کو جلسے کا اجازت نامہ دیا گیا اور پولیس کارکنوں کی گرفتاری کیلئے باہر کھڑی ہے ہم جلسہ کریں گے، جب جلسے کی اجازت نہیں دی تو کنٹینرز کیوں کھڑے کیے؟ حکومت نے کنٹینرز پہنچا دیئے مگر کھانا نہیں پہنچایا، عمران خان نے کہا تھا کنٹینرز اور کھانا بھی فراہم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت جلسہ روک کر حالات خراب کررہی ہے،30نومبرکوجلسہ ہرصورت ہوگا، بلاول بھٹو کوروناکےباعث تاسیسی جلسے میں شریک نہیں ہوسکتے لیکن آصفہ بھٹو شریک ہوں گی اور جلسے سے خطاب کریں گی۔