میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکلز نہ لینے کا فیصلہ، پنجاب بورڈ

115

لاہور: پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے آئندہ سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں پریکٹیکلز نہ لینے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے آئندہ سال میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں پریکٹیکلز نہ لینے کا اعلان کردیا گیاہے جبکہ امتحانات کب لینے ہیں یہ صوبے خود فیصلہ کریں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکلز نہ لینےکاحتمی فیصلہ کیا ہے اور پریکٹیکلز سے متعلق نوٹیفکیشن کا اطلاق پنجاب بھرکےتعلیمی بورڈز پر کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں تعلیمی بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ تھیوری میں مارکس کی بنیاد پر پریکٹیکلزکے نمبر دیئے جائیں گے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ  پریکٹیکلزنہ لینے کا فیصلہ کلاس پرموشن کورونا 19 پالیسی کو سامنے رکھتے ہوئےکیا گیا ہے کیونکہ  کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کے سبب تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں ایک بار پھر معطل کردی گئی ہیں اورامتحانات کب لینے ہیں یہ صوبے خود فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے پنجاب میں نویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات مئی یا جون میں ہوں گے اور  محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے نرسری تا آٹھویں جماعت تک بچوں کو پاس کرنے کا فارمولا جاری کیا ہے جبکہ فیصلے کے تحت اگلی جماعت میں ترقی اب ہوم ورک کی بنیاد پر ہو گی اور ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر بچے کواگلی جماعت میں پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب مزید54 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 7ہزار897 ہوگئی ہے۔