ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے لیے شرط رکھ دی

175

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر الیکٹرول کالج جوبائیڈن کی جیت کا اعلان کر دے تو وائٹ ہاؤس چھوڑ دوں گا۔

تھینکس گیونگ تہوار کے موقع پر عسکری قیادت سے ویڈیو کانفرنس کے ڈونلڈ ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ اگر الیکٹرول کالج جوبائیڈن کی فتح کا اعلان کردے تب آپ وائٹ ہاؤس چھوڑیں گے؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے جواب میں کہا کہ “یقیناً چھوڑ دوں گا”۔

امریکی صدر نے کہا کہ الیکشن فراڈ تھا۔ قانونی کارروائی جاری رکھیں گے۔ ہار ماننا آسان نہیں۔

ویڈیو کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ سے جوبائیڈن کی حلف برداری میں شرکت سے متعلق سوال کیا گیا جس کا وہ جواب نہ دے سکے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرنے کا راستہ ڈھونڈ لیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ انتخابات میں بعض ریاستوں کے نتائج تبدیل کیے گئے۔

صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 232 جب کہ ان کے حریف جوبائیڈن نے 306 الیکٹرول ووٹ حاصل کر کے نئے امریکی صدر منتخب ہوئے۔