وزیراعظم نے خالد خورشید کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نامزد کردیا

62

اسلام آباد/ گلگت (آن لائن/ اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے لیے بیرسٹر خالد خورشید کے نام کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی کا کام شروع کردیا ہے، پارٹی کی جانب سے بیرسٹر خالد خورشید اور فتح اللہ خان کے نام حتمی منظوری کیلیے وزیراعظم کو بجھوائے گئے تھے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے امیدوار کیلیے نامزد کیے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے نو منتخب ارکان اسمبلی سے ملاقات کے دوران خالد خورشید نے کہا کہ 30 نومبر کو بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر حقیقی معنوں میں گلگت بلتستان اور یہاں کے عوام کی پسماندگی اور غربت کے خاتمے کے لیے دن رات ایک کردوں گا۔ میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے اس قابل سمجھا کہ میں وزیر اعلیٰ بن کر اپنی قوم کی خدمت کرسکوں۔