کنٹرول لائن پر فائرنگ کا تبادلہ، 2 بھارتی فوجی ہلاک

137

سرینگر (صباح نیوز) کنٹرول لائن پر راجوری سیکٹر میں پاک بھارت افواج کے مابین گولہ باری کے نتیجے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ ضلع کے سندھر بنی علاقے میں جمعے کو پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جموں میں مقیم بھارتی فوج کے ترجمان کرنل دیوندر آنند نے ایک بیان میں کہا کہ ایل او سی پر راجوری کے سندھر بنی سیکٹر میں دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دوطرفہ گولہ باری کے نتیجے میں بھارت کے 2 فوجی نائیک پریم بہادر کھتری اور رائفل مین سکھبیر سنگھ زخمی ہوئے جنہوں نے بعد میں دم توڑ دیا۔