ملک کی شرح نمو 2 فیصد سے زیادہ ہو گی،حماد اظہر

51

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک کی شرح نمو 2 فیصد سے زیادہ ہو گی، موجودہ حکومت میں کرنٹ اکائونٹ سرپلس جا رہا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچائوکے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد کی ذمے داری سب کی ہے بالخصوص سیاسی قائدین کو زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، بھارت میں دیوالی کے تہوار کی وجہ سے کورونا 50فیصد بڑھ گیا، ملتان جلسہ اگر ہوتا ہے تو اس میں بھی یہی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔