جامعہ کراچی میں ’’انکم ٹیکس ریٹرن کی فائلنگ کی اہمیت وافادیت ‘‘ پرتربیتی سیشن

44

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )جامعہ کراچی میںنئے آنے آنے والے اساتذہ کی سہولت کے لیے شعبہ کیمیا جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں تربیتی سیشن بعنوان: ’’انکم ٹیکس ریٹرن کی فائلنگ کی اہمیت وافادیت ‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایف بی آر کی ویب سائٹ پر اکائونٹ بنانے سے لے کر فائلنگ تک کے مراحل پر تفصیلی پریزنٹیشن اور سوال جواب کے ذریعے اساتذہ کو رہنمائی فراہم کی گئی۔ چیف ایگزیکیٹوآفیسر انفارمیشن کنسلٹینٹ اور رکن انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکائونٹنٹ پاکستان فیصل مبین اور کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کے وزیٹنگ فیکلٹی ممبر سید محمد فرخ نے تربیت فراہم کی۔