حبیب گروپ کوزمین الاٹمنٹ کیس‘فردوس شمیم کومیڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنیکاحکم

45

کراچی ( ا سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کی درخواست ضمانت کی سماعت ‘عدالت نے فردوس شمیم نقوی کو آئندہ سماعت پر میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جہاں عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ فردوس شمی نقوی بیمار ہیں جس پر عدالت نے فردوس شمیم نقوی کو آئندہ سماعت پر میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے فردوس شمیم نقوی کی ایک روز کے لیے حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی،عدالت میں نیب کا کہنا تھا کہ نیب سول اور ایوی ایشن اور حبیب میٹرو کمپنیز کے خلاف تحقیقات کررہا ہے،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پیپرا رولز کے خلاف کارساز پر حبیب میٹرو کو پلاٹ الاٹ کیا،تحقیقات ابتدائی مراحل میں ہے۔