پولیس مقابلے اور دیگر کارروائیوں میں 28 ملزمان گرفتار

51

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس نے شہر میںکی گئی مختلف کارروائیوں میں 28ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ہونے والوں میںسے 3مبینہ مقابلوں میں زخمی بھی ہوئے۔ پولیس نے ملز مان کے قبضے سے اسلحہ،منشیات، مسروقہ موٹرگاڑیاں‘ ،موبائل فونز،گٹکا ودیگر سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیاہے۔تفصیلا ت کے مطابق جمعہ کی صبح گلستان جوہر دبئی ہائوس کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو ڈکیت مرتضیٰ ولد شاہنواز سے لو ٹ مارکر رہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ندیم ولد علی محمدزخمی ہوگیا جس کو ساتھی ایوب ولد پائندہ خان سمیت گرفتارکرلیاگیا ۔سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا پولیس نے گل گوٹھ نزد پریشان چوک پر مبینہ مقابلے کے بعد دو ملزمان25 سالہ زاہد علی ولد جان محمداور27 سالہ اعظم ولد دلاور کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے اسلحہ ،نقدی اور چرس برآمد کرلی۔لیاقت آباد پولیس نے تین مختلف کارروائیوں میں موٹرسائیکل لفٹرسلیم قریشی ولد نظام الدین، 2 اسٹریٹ کرمنلزعزیز ولد ریاض ‘ حارث ولد انور ، منشیات فروش بابر علی ولد سعید کو گرفتار کرلیا۔کلری پولیس نے 6 منشیات فروشوں عامر‘ جاوید ، بلاول ،آدم، محمد شفیع اور عمر خان کو گرفتار کرلیا ۔ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل بلدیہ اور سٹی ڈویژن نے دو کارلفٹرز فیروزقیصر اور رضوان،قائدآبادپولیس نے منشیات فروش بہادر علی کوگرفتارکرلیا ،گلشن معمار پولیس نے 3 موٹرسائیکل لفٹرزساگر، وکی مسیح اور امداد علی ،محمود آبادپولیس نے ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان اسامہ اور آصف، جمشید کوارٹر پولیس نے 2ملزمان رحمت گل اور خواجہ عزیر،سچل پولیس نے دو منشیات فروش وقار اور عادل‘ درخشاں پولیس نے اسٹریٹ کریمنل اسلام الدین اور چارسو بیسی کے کیس میں مفرور ملزم میاں محسن وسیم ، ناظم آباد پولیس نے ملزم عباسم،بغدادی پولیس نے اسمگل شدہ ڈیزل سے بھرے مزدا شہزور کے ڈرائیور شبیر خان،منگھوپیر پولیس نے گٹکا ماوافروش عبدالستار ،نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے گٹکے کے کارخانے پر کارروائی کے دوران ملزم نثار کو گرفتار کرکے کارخانے سے بڑی مقدار میں تیار گٹکا، خام مال ودیگر سامان برآمد کرلیا۔