اے این ایف کی کارروائیوں میں 2ملزم گرفتار،کروڑوںکی منشیات برآمد

43

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورسکے مطابق سہراب گوٹھ کے قریب کارروائی کے دوران ا کار میں چھپائی گئی5 کلو 4 سو گرام ہیروئن برآمد کر لی،منشیات لے جانے والے دو ملزمان محمد خان اور غلام حسین کو گرفتار کر لیا،ملزمان کا تعلق منشیات کے بین الصوبائی گروہ سے ہے، ادھرکورنگی اور کلفٹن میں2مختلف نجی کورئیر کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپامار کارروائیوں میں پارسلز سے 2 کلو 3 سو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔