میڈیکل وڈینٹل ایجوکیشن کے لیے اسٹیک ہولڈرزپرمشتمل کمیٹی تشکیل

38

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستان میڈیکل کمیشن ایکٹ 2020 کے تحت میڈیکل اور ڈینٹل ایجوکیشن کا انتظام و انصرام چلانے کے لیے مرتب کردہ ریگولیٹری فریم ورک کی طرف سہل انداز میں منتقلی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔کمیٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ منتقلی کے عمل میںاچانک کوئی اقدام نہ کیا جائے اورنئے معیارات اور پالیسی تک موجودہ معیارات نافذ العمل رہیں۔