کراچی(اسٹاف رپورٹر)دارالعلوم کورنگی کے ڈاک خانے سے بجلی کا بل بھرنے والی خاتون سے تین ہزار روپے کی رقم موٹر سائیکل سوار ڈاکو زبردستی چھین کر فرار ہوگئے ۔جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے سیکرٹری عبدالحفیظ نے کورنگی لانڈھی میں چوری ڈکیتی ،رہزنی اور اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر نے کورنگی لانڈھی میں لوٹ مار کا بازار قائم کیا ہوا ہے۔ دن دہاڑے شہریوں کو لوٹا جا رہا ہے ۔