میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے کشتی سمیت 5بھارتی ماہی گیروں کوپکڑلیا

34

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں آپریشن کرتے ہوے ایک اور بھارتی ماہی گیر کشتی کو 5 ماہی گیروں سمیت حراست میں لے لیاہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی کشتی غیر قانونی طور پر پاکستانی سمندری حدود میں بین الاقوامی سمندری حد کے قریب مچھلی کا شکار کر رہی تھی ۔پانچوںبھارتی ماہی گیروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔