کراچی (پ ر)قائم مقائم چیئرمین پاکستان کوئز سوسائٹی،معروف کوئزر اور مصنف سید جاوید رضا نقوی کے مطابق کوئزر پرویز صادق انتہائی ذہین اور با وقار شخصیت کے مالک ہیں۔ انہوں نے دوران تعلیم مقابلہ معلومات عامہ کے میدان میں سینکڑوں انعامات و اعزازات حاصل کیے اور طارق عزیز کے نیلام گھر اورعامر لیاقت کے انعام گھر میں کار جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ کوئز سوسائٹی نے انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا ہے۔