بھارت: کورونا اسپتال میں آتشزدگی‘ 5 مریض ہلاک

33

راجکوٹ (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست گجرات کے شہر راجکوٹ میں کورونا کے مریضوں کے علاج کے لیے مختص ایک نجی اسپتال میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 5 مریض ہلاک اور 28 دیگر زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق آگ بجھانے والے محکمے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے بچایا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اُدے شیوانند اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں 33 مریض زیر علاج تھے۔